صدر ممنون حسین کی ڈاکٹر طلال ابو غزالے کی سربراہی میں وفد سے گفتگو

129
APP40-19 ISLAMABAD: October 19 - Dr. Talal Abu-Ghazaleh, Chairman & Founder, Talal Abu-Ghazaleh Organization (TAG-Org) called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. Minister of State for Information Technology Anusha Rehman is also present. APP

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے حصول، شفافیت اور بہتر حکمرانی کے لئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹیز) سے استفادہ کر رہی ہے۔ آئی سی ٹی سیکٹر پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لئے ایک پرکشش شعبہ بن گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں طلال ابو غزالے (ٹیگ) تنظیم کے صدر ڈاکٹر طلال ابو غزالے کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے ٹیگ تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی تعلقات اور اقتصادی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے حصول کے لئے ڈاکٹر ابو غزالے کی سرپرستی میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر غزالے کی پاکستان اور اردن کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلم امہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعاون اور مشترکہ منصوبوں کو بہتر کرنے کے لئے آئی سی ٹی اور سائنسی علوم کو استعمال کرنا چاہئے۔