راولپنڈی۔16فروری (اے پی پی):صدر واہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر کے موٹر سائیکل اور رقم برآمد کر لی ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 موٹر سائیکل، 93 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان نے 2 موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھینے اور ایک چوری کیا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اور نقاش کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او صدر واہ اور ٹیم کو شاباش کو دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔