سیالکوٹ۔2نومبر (اے پی پی):صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ (ڈبلیو سی سی آئی ایس) ڈاکٹر مریم نعمان کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک اہم تحقیقی معاہدے پر دستخط کو حتمی شکل دی گئی جس کا عنوان "خواتین کو سمجھنا اور سہولت فراہم کرنا تھا۔
اس تحقیق کا مقصد سیالکوٹ میں خواتین کاروباریوں کو درپیش چیلنجز اور مواقع سے پردہ اٹھانا اور اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ کس طرح خواتین کی افرادی قوت کی شرکت کو بڑھانا معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مریم نعمان نے کہا "ڈبلیو سی سی آئی ایس میں، ہم خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے والے موثر مطالعات اور اقدامات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
اجلاس میں ڈبلیو سی سی آئی ایس کی سینئر نائب صدر گل زیب وقاص اعوان، نائب صدر ڈبلیو سی سی آئی ایس روبینہ نوید اور ڈبلیو سی سی آئی ایس کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔