صدر ٹرمپ آزاد و شفاف انتخابات کے نتائج کو تسلیم کریں گے، وائٹ ہاوس

96

واشنگٹن ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں ناکامی کی صورت میں انتقالِ اقتدار کی ضمانت سے متعلق سوال کا دو ٹوک جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہوتا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی شفافیت پر سوال اْٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پوسٹل ووٹنگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں اْن کے بقول یہ تباہ کن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس انداز کے بیلٹ سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اقتدار کی منتقلی نہیں ہو گی بلکہ اقتدار کا تسلسل ہو گا۔