لاس اینجلس۔25دسمبر (اے پی پی):صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس سے حال ہی میں پاس ہونے والے 2021 کے لیے قومی دفاع کے 740 بلین ڈالر کے سالانہ اخراجات کے بل کو ویٹو کر دیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابقصدرڈونلڈ ٹرمپ نے قومی دفاع کے بل میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل میں جنگوں میں حصہ لینے والے فوجیوں اور امریکہ کی عسکری تاریخ کے متعلق شقیں نہیں ہیں اور یوں یہ بل افواج کاخیال نہیں رکھتا۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ بل ان کی امریکہ کو قومی سلامتی اور خارجی امور کے معاملات میں فوقیت دینے کی پالیسی کے منافی ہے۔انہوں نے ایوان نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل چین اور روس کے لیے ایک تحفہ ہے۔واضح رہے کہ سینٹ نے اس بل کو 13 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 84 ووٹوں سے، جب کہ ایوان نمائندگان نے 78 کے مقابلے میں 335 ووٹوں سے پاس کیا تھا۔