14.4 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومقومی خبریںصدر ٹرمپ کا م "ایف آئی آئی "ترجیحی سربراہ اجلاس سے خطاب،عالمی...

صدر ٹرمپ کا م "ایف آئی آئی "ترجیحی سربراہ اجلاس سے خطاب،عالمی اقتصادی منظر نامے کی تشکیل میں تذویراتی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور

- Advertisement -

اسلام آباد /میامی۔21فروری (اے پی پی):امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی منافع اور طویل مدتی سماجی اثرات کی حامل سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ مستقبل کی تعمیر کے خواہاں ہیں تو آپ تو قعات اور روایتی طریقہ کا ر سے ہٹ کر کام کریں ،بڑے پیمانہ پر اور تیزی سے پیش رفت کریں ، اپنی صنعتوں میں تبدیلیاں متعارف کرائیں اور دولت کمائیں ۔

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے گزشتہ روز میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (ایف آئی آئ)ترجیحی سربراہ اجلاس سے کلیدی خطاب میں کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں عالمی اقتصادی منظر نامے کو تشکیل دینے میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے "کے مطابق انہوں نے سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا جو مالی منافع اور طویل مدتی سماجی اثرات دونوں فراہم کرتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرنے والے پہلے امریکی صدر بننا ان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ، میں آج ملک بھر اور دنیا بھر کے کاروباری رہنماؤں کے لئے ایک سادہ سا پیغام لے کر آیا ہوں اگر آپ مستقبل کی تعمیر کے خواہاں ہیں تو آپ تو قعات اور روایتی طریقہ کا ر سے ہٹ کر کام کریں ،بڑے پیمانہ پر اور تیزی سے پیش رفت کریں ، اپنی صنعتوں میں تبدیلیاں متعارف کرائیں اور قسمت بنائیں ۔

اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے گورنر اور ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین یاسر الرومیان ،وزیر خزانہ محمد الجدان، ٹیسلا کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے بانی اور ایکس اے آئی ایلون مسک، اوریکل کے سی ای او صفرا کیٹز، برج واٹر ایسوسی ایٹس کے سی ای او نیر بار ڈیا، واشنگٹن کمانڈرز کے 26 نارتھ کے بانی اور منیجنگ پارٹنر جوش ہیرس، اسٹار ووڈ کیپٹل گروپ کے چیئرمین اور سی ای او بیری اسٹرنلچٹ، گوگل کے سابق سی ای او اور چیئرمین ڈاکٹر ایرک شمٹ کے بی ای گروپو سالیناس ریکارڈو سالیناس پلیگو کے بورڈ کے بانی اور چیئرمین، بانی، سی ای او،اور ویلر ایکویٹی پارٹنرز کے سی آئی او انتونیو گریسیاس، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز کے بانی، چیئرمین اور سی ای او رابرٹ ایف اسمتھ، فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو، کلور گروپ کے بانی اور سی ای او اور شین کے گروپ وائس چیئرمین مارسیلو کلاور، انسائٹ پارٹنرز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور این ای اے ٹونی فلورنس کے شریک سی ای او سمیت ممتاز عالمی سرمایہ کاری ، کاروباری اور ٹیکنالوجی لیڈرز بھی موجود تھے ۔صدر ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ریاض میں مذاکرات کی میزبانی کرنے پر سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سمٹ کے انعقاد پر پی آئی ایف کے گورنر اور ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین یاسر الرومیان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ اٹیئس نے صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کی، جس میں کاروباری کامیابی، ذاتی کامیابیوں، اور آنے والی نسلوں کے لئے سرمایہ کاری کی بصیرت جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے والد کی متاثر کن شخصیت کو سراہااور قیادت کے لیے اپنے جذبے پرا جاگر کیا اورامن، محبت، احترام اور قوت ان بنیادی اقدار کا خاکہ پیش کیا جن کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ عظیم رہنماؤں کو ان صفات کا حامل ہونا چاہیے۔اجلاس میں کاربن مارکیٹوں میں اضافے، بحری تحفظ ، صحت اور کفایت شعاری، پائیداری اور افرادی قوت کی ترقی میں قیادت سمیت اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ نے دی گلوبل فیوچر آف ورک رپورٹ: سیریز ٹو کا اجراء کیا ، جو تکنیکی تبدیلی کے دوران لیبر مارکیٹوں کو درپیش مواقع اور چیلنجوں کی جستجو کی حامل ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564507

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں