واشنگٹن ۔ یکم جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو مصنوعات کی فروخت بارے نرم رویے کے اظہار کے بعد گوگل کو اپنی مصنوعات اسے بیچنے کا راستہ مل گیا۔صدر ٹرمپ کی ہواوے پر عائد پابندیوں کے باعث گوگل کے لیے ہواوے کو اینڈرائڈ لائسنس کے اجراءمیں رکاوٹ تھی، اب ہواوے کے فون بیس اوپن سورس کوڈ استعمال کرسکیں گے لیکن اس کی رسائی گوگل کے تمام پلے سٹورز اور ایپس تک نہیں ہوگی۔