19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ 2028 کے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے، قریبی...

صدر ٹرمپ 2028 کے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے، قریبی ساتھی کا عندیہ

- Advertisement -

واشنگٹن۔20مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی 2016 میں انتخابی مہم کی قیادت کرنے والے ان کے قریبی ساتھی سٹیو بینن نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ صدر ٹرمپ 2028 کے صدارتی انتخابات میں بھی بطور امیدوار حصہ لیں گے۔ سٹیو بینن جو وائٹ ہاؤس کے سٹریٹجسٹ بھی رہے ہیں ، نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کو ممکن بنانے کے لئے امریکی آئین میں صدارت کی زیادہ سے زیادہ دو مدت کی حد کو نظرانداز کرنے اور 2028 میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا راستہ تلاش کیا جائے گا۔

امریکی آئین میں 22ویں ترمیم میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص دو مرتبہ سے زیادہ صدر کے عہدے کے لیے منتخب نہیں ہو گا۔ سٹیوبینن نے نیوز نیشن کے کرس کوومو کو بتایا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ صدر ٹرمپ 2028 میں دوبارہ انتخاب لڑیں گے اور ان میں بھی کامیابی حاصل کریں گےاور میں پہلے ہی ان کی حمایت کر چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا آدمی ہر صدی میں ایک بار آتا ہے اور ان کی ہمارے درمیان موجود ہماری خوش قسمتی ہے اور میں ان کا بہت بڑا حامی ہوں۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں سٹیو بینن نے کہا کہ وہ آئینی رکاوٹ کو دور کرنے پر کام کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا لیکن کہا کہ وہ اوران کے ساتھی جمہوریت اور جمہوری اصولوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ امریکی ریاست نیواڈا میں ایک تقریب سے خطاب میں مذاق کے انداز میں کہہ چکے ہیں کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہو گا کہ میں ایک بار نہیں بلکہ دو یا تین بار یا چار بار امریکا کی خدمت کروں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574547

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں