اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) صدر پاکستان نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کردی۔ وزارت خزانہ نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نیشنل فنانس کمیشن کے سربراہ ہونگے۔ نیشنل فنانس کمیشن 10 اراکین پر مشتمل ہے۔ چاروں صوبائی وزراءخزانہ نیشنل فنانس کمیشن کے اراکین مقرر کردیئے گئے ۔ پرائیویٹ ممبرز میں پنجاب سے ڈاکڑ سلمان شاہ، اسد سندھ ممبر سندھ، مشرف رسول سائیں ممبر کے پی کے اور محفوظ علی خان ممبر بلوچستان ہو ںگے جبکہ وفاقی سیکرٹری خزانہ بطور آفیشل ایکسپرٹ/سیکرٹری نیشنل فنانس کمیشن ہوںگے۔