اسلام آباد ۔ مظفرآباد 24 نومبر (اے پی پی) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایوان صدر اسلام آباد میںایک گھنٹہ تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ہے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستانی عوام کے خون میں کشمیر دوڑ رہا ہے۔ہم کشمیری عوام کوکبھی تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور وہاں پر گورنر راج کا نفاذ کرکے کشمیری عوام پر بربریت میں مزیداضافہ کر دیاگیا ہے۔پی ٹی آئی ہمیشہ سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورجب تک مقبوضہ کشمیر میں مظالم بندنہیں ہوتے پاک ، بھارت بات چیت کے لئے ماحول ساز گار نہیں ہوگا ۔