صدر پی ایس ایف کا مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری تربیتی کیمپ کا دورہ

68

اسلام آباد ۔23 نومبر(اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے مصحف سکواش کملیکس اسلام آباد میں مستقبل میں منعقد ہونے والی برٹش اوپن اور یو ایس اوپن سکواش چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری سکواش کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ ائیر چیف نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اور ان کے کوچز کی سخت محنت کو سراہا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سکواش کی عظمتِ رفتہ کو پانے کےلئے سخت محنت اور جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا۔