صدر ڈاکٹرعارف علوی کا دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ پر تشویش کا اظہار،زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاکی

73
صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سابق رکن قومی اسمبلی دانیا ل عزیز کی گاڑی کو حادثہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اوردیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

جمعہ کو ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دانیال عزیزکی گاڑی کے حادثہ پر اظہارتشویش کیا ہے۔ انہوں نے دانیال عزیز اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے