صدر ڈاکٹر عارف علوی سے صادق سنجرانی کی ملاقات، دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

61
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے صادق سنجرانی کی ملاقات، دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے صادق سنجرانی کی ملاقات، دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی ماضی کی طرح اپنی ذمہ داریاں خؤش اسلوبی سے انجام دیں گے۔یہ بات انہوں نے پیر کو چئیر مین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران کہی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور بلوچستان سے منتخب سینیٹر ثمینہ ممتاز بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے چئیرمین سینیٹ کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت نے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹرثمینہ ممتازکو بھی سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ چئیرمین سینیٹ ماضی کی طرح اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں گے،صدرمملکت نےچئیرمین سینیٹ اور سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔