اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔