صدر ڈاکٹر عارف علوی نے محمد علی لطیف کی سٹیٹ بینک کے بورڈ میں بطور نان ایگزیگٹو ڈائریکٹرتعیناتی کی منظوری دے دی

232
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد علی لطیف کی سٹیٹ بینک کے بورڈ میں بطور نان ایگزیگٹو ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ ، 1956 ء کے سیکشن 11 اے کے تحت دی ہے۔