صدر ڈاکٹر عارف علوی کا جیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت

266
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے عمران اسلم کی وفات پر ورثا سے اظہارِ ہمدردی کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم کی صحافت کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین کیا