صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں فیڈرل اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا 44 واں اجلاس، انتظامی اور مالی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

125

کراچی۔24اکتوبر (اے پی پی):صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت فیڈرل اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا گورنر ہاؤس کراچی میں 44 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی اور مالی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اردو یونیورسٹی میں پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک بننے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی سینیٹ یونیورسٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوششیں تیز کرے۔ اجلاس میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، محمد جاوید اشرف حسین ، قائم مقام رجسٹرار ، ڈاکٹر محمد ڈارین ، اور سینیٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔