اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔