صدر ڈاکٹر عارف علوی30 لاکھ فالوورز کے ساتھ ٹویٹر پر مقبول ترین شخصیت بن گئے

63
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):صدر ڈاکٹر عارف علوی30 لاکھ فالوورز کے ساتھ ٹویٹر پر مقبول ترین شخصیت بن گئے ۔ صدرِ ڈاکٹر عارف علوی کے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کورونا وبا کے دوران ایس او پیز سے متعلق انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کی تاریخ کے پہلے صدر بن گئے ہیں جن کے ٹویٹر پر30 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے سیاسی شخصیات اور اپنے عزیز و اقارب سمیت صرف 149صارفین کو فالو کیا ہوا ہے ۔