34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے خواہاں ، کچھ یورپی ممالک عسکری راستوں...

صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے خواہاں ، کچھ یورپی ممالک عسکری راستوں کی طرف مائل ہیں، امریکی وزیرخارجہ

- Advertisement -

واشنگٹن۔20مئی (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے خواہاں ہیں جبکہ بعض یورپی رہنما عسکری راستوں کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے وائٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مارکوروبیو نے کہا کہ امریکی صدر نہ صرف جنگوں کا خاتمہ چاہتے ہیں بلکہ ان کے آغاز کو روکنے کی بھرپور کوشش بھی کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ امن کے خواہاں ہیں جبکہ بعض یورپی رہنما عسکری راستوں کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے امریکی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا سب سے مؤثر خطاب قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم مستقبل کے لیے ایک وژن متعین اور خوشحالی کا ایک نظریہ پیش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایسے صدر کے ساتھ کام کر رہا ہوں جو اپنا نصف دن بلکہ بعض اوقات اس سے بھی زیادہ جنگ روکنے یا اس کے وقوع سے پہلے ہی اسے ٹالنے کی کوشش میں صرف کرتا ہے، یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ میں اس مشن کا حصہ ہوں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599280

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں