صدر کی طرف سے پارلیمیٹ سے منطور شدہ سپریم کورٹ بل واپس کرنا افسوسناک ہے، وزیرا عظم

97
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی اور قومی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے پارلیمیٹ سے منطور شدہ سپریم کورٹ بل واپس کرنا افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صدر عارف علوی نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعطم نے مزید کہا کہ صدر مملکت کا پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرنا صدارتی منصب کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عمران نیازی کی خاطر اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔