19.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کی وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو...

صدر گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کی وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):صدر گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کرسٹوفر ایلس نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کو اپنے خط میں کرسٹوفر ایلس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مصطفی کمال کی قیادت میں پاکستان میں صحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے چارج سنبھالتے ہی ایمرجنسی سنٹر پولیو اور پولیو ٹیم سے کراچی میں ملاقات کی جو اس بات کا عندیہ ہے کہ وہ اس اہم پبلک ہیلتھ چیلنج کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔ کرسٹوفرایلس نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی صحت کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

- Advertisement -

گیٹس فاؤنڈیشن طویل عرصے سے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صدر گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے وہ اس دورے میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر صحت سے ملاقات کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575780

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں