صدر گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

123

سیالکوٹ۔26مئی (اے پی پی):صدر گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی)جیہند ہوت Jeehund Hoth نے اپنے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی نے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جیہند ہوت کا انکے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران دونوں جانب نے نتیجہ خیز بات چیت کی جس کا مقصد علاقائی تجارتی تعاون کا فروغ اور اقتصادی ترقی کے باہمی مواقع تلاش کرنا تھا۔ اس موقع پر پاکستان بھر میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور انٹر چیمبر روابط کو مضبوط بنانے کے لیے SCCI اور GCCI کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر باقاعدہ دستخط بھی کیے گئے۔