صد ر مملکت کا پریزیڈنٹ گولڈمیڈل گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صد ر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست کا نشانہ نہ بنایا جائے۔اس سلسلے میں اگر منفی قوتیں اپنے مریضانہ طرز عمل سے امنِ عالم کے لیے خطرہ بن جائیں تو عوام اپنی طاقت سے انہیں راہ راست پر لے آئیں۔یہ بات صدر مملکت نے اسلام آباد کلب کے زیرِ اہتمام پریزیڈنٹ گولڈمیڈل گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صد ر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست کا نشانہ نہ بنایا جائے۔اس سلسلے میں اگر منفی قوتیں اپنے مریضانہ طرز عمل سے امنِ عالم کے لیے خطرہ بن جائیں تو عوام اپنی طاقت سے انہیں راہ راست پر لے آئیں۔یہ بات صدر مملکت نے اسلام آباد کلب کے زیرِ اہتمام پریزیڈنٹ گولڈمیڈل گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔صد ر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کھیل انسان کی ذہنی وجسمانی نشوونما ہی نہیں کرتے بلکہ اخلاقی وروحانی بالیدگی کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔صد ر مملکت نے کہا کہ سیاسی و اقتصادی معاملات سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی وہی قومیں نام پیدا کرتی ہیں جو کھیل کے میدان میں اپنا جھنڈا بلند کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply