لاہور۔30مئی (اے پی پی):لیسکو ترجمان کا کہناہے کہ 2169فیدڑز میں سے صرف 15 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی تکنیکی خرابی کی وجہ سے متاثر ہے، تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہونے والے فیڈرز میں کچہری روڈ، علم دین کالونی، عظمت پارک، بہار کالونی، کوٹ فرزند، گلبہار ٹائون، طفیل روڈ، عسکری 9، ایف پی روڈ، بیدیاں روڈ، بھحیکی، فتح پور، ڈولے والا، اولڈ منڈی اور رجب شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کیٹگری تھری کے فیڈرزکی تعداد131 اور ان فیڈرز پر3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،اسی طرح کیٹگری فور کے فیڈرز کی تعداد57 اوران فیڈرز پر 4گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کیٹگری فائیو کے فیڈرز پر5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اوران فیڈرزکی تعداد37ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان فیڈرز کے علاوہ لیسکو ریجن میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔