13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںصفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے شہر کی 100 سے...

صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے شہر کی 100 سے زائد یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا سلسلہ جاری ہے،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے شہر لاہور میں 100 سے زائد یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا سلسلہ جاری ہے۔1 ہزار سے زائد رکشے گھر گھر جا کر کوڑا اکٹھا کر رہے ہیں جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کی آگاہی ٹیمیں ہر ہر گلی میں جا کر ڈورٹوڈور ویسٹ کولیکشن کے بارے میں آگاہی دے رہی ہیں۔

عوامی حلقوں کی جانب سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن سروس کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپریل کے اختتام تک 274 یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور سروس مکمل کر لی جائے گی۔صفائی کے موثر اقدامات کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے یونین کونسل سطح پر شکایات ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ صفائی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے اعلانات جاری ہیں۔

- Advertisement -

مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے فعال ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، اوپن پلاٹس، مساجد اور اسکولوں کے آس پاس کوڑا پھینکنے سے گریز کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572813

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں