اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معاشی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور شخصیات کی محنت اور لگن سے نہ صرف ان کے اپنے ملک بلکہ پورے خطے کی ترقی میں مدد ملے گی۔بدھ کو ان خیالات کااظہار انہوں نے 40ویں سارک چارٹر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ تقریب میں سارک ممالک کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیدار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے اپنے ممالک کے معاشی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سیکورٹی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں اور شخصیات کو ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن سے نہ صرف ان کے اپنے ملک بلکہ پورے خطے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ تقریب میں موجود شرکاء نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈسکیورٹی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کی شرکت کو سراہا۔