27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوابی،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار

صوابی،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی ہارون رشید خان کے ہدایات پر ہوائی فائرنگ ،سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اسلحہ کی نمائش کرنے اور نئی نسل کو گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ عجب خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر منصف خان نے پولیس ٹیم اے ایس آئی ہمایون باباخیل اور اے ایس آئی شہزاد خان کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مختلف پوز کے ساتھ کلاشنکوف اور پستول پر نمائش کرنے والے ملزمان شاہ زیب اور احتشام ساکنان کرنل شیر کلے کو با مسلح 2عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول معہ درجنوں کارتوس سمیت گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایس ایچ او کالوخان منصف خان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=422841

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں