صوابی،کریانہ دکان میں فائرنگ،دونوجوان جاں بحق،ایک زخمی

70
Nowshera Varkan

پشاور۔ 22 نومبر (اے پی پی):ضلع صوابی میں پرانی دشمنی کی بناءپرکریانہ دکان میں فائرنگ سے 2نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

صوابی پولیس کے مطابق واقعہ میں فواد اور اس کا دوست جواد نامی نوجوان جاں بحق جبکہ کریانہ سٹور کا مالک عمیر نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 صوابی کے اہلکاروں نے نعشوں و زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا

۔صوابی پولیس کےمطابق مقتول فواد کی فیملی اور ملزمان میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی تھی۔