صوابی، شادی اور موسیقی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار

101
aerial firing
aerial firing

پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):صوابی پولیس نے شادی اور موسیقی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے۔

صوابی پولیس کے مطابق دیہہ لاہور اور دیہہ جلسئی میں شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان اور دلہاء کے والد سیف اللہ سکنہ مانکئی، مبارک زیب اور اویس ساکنان جلسئی کو گرفتار کیا گیا اور ہوائی فائرنگ میں استعمال پستول بھی برآمد کیے گئے جبکہ دیگر ملزمان ذیشان، محمد عارف، باسط اور وقاص باچا ساکنان مانکئی کو اسلحہ سمیت دھر لیا گیا۔ اسی طرح دیہہ بیکی میں شادی کے تقریب میں ٹرانسجنڈرز کے ڈانس پارٹی جاری تھی جس میں درجنوں اوباش لڑکے موجود تھے اور ہوائی فائرنگ بھی کر رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کے قیادت میں ایس ایچ او لاہور منصف خان معہ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقامی تقریب ہال پر چھاپہ مارا تو لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی. اس دوران کچھ لوگوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے متعدد افراد کو پکڑ لیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 30 بور کے پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔