31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوابی، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

صوابی، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

- Advertisement -

پشاور۔ 27 اگست (اے پی پی):تحقیقی میدان میں باہمی تعاون کے لیے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی ضلع صوابی، نیشل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد ریکٹر جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز ریکٹر نٹیک اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش ہاشمت لودھی نے ’ایم او یو‘ پر دستخط کیے۔تینوں یونیورسٹیاں مشترکہ تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر باہمی دلچسپی کی تعلیم اور تحقیق میں مقامی اور عالمی چیلنجوں کے ساتھ فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تعلیمی اداروں کے تینوں سربراہوں نے قومی مفاد کو فروغ دینے کی طرف علمی تبادلے کے جذبے کو بھی تسلیم کیا اور باہمی اتفاق رائے سے دانشورانہ تعلقات کو فروغ دینے، تعلیمی سرگرمیوں،پیشہ ورانہ اور صنعتی تعاون کو مستحکم کرنے، مقامی صنعتی علم، ٹیکنالوجی اور مہارت کو فروغ دینے، تصور کرنے، ترقی، نفاذ اور قومی صنعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے مہارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383317

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں