صوابی ،قتل کے مقدمات میں مطلوب2اشتہاری گرفتار

196
6 arrested
6 arrested

پشاور۔ 02 فروری (اے پی پی):صوابی پولیس نے قتل کےمقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ فاروق خان بمعہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے عرصہ 14 سالوں سے مطلوب اشتہاری سعید الرحمان اور دو سالوں سے مطلوب اشتہاری مہر زمان ساکنان زیدہ کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔