صوابی سرکل رزڑ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اشتہاری سمیت متعدد ملزمان گرفتار

172
arrested
arrested

پشاور۔ 30 مارچ (اے پی پی):صوابی سرکل رزڑ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے اشتہاری سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق رمضان المبارک میں امن و امان برقرار رکھنے اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کی ہدایات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے،

ڈی ایس پی سرکل رزڑ عجب خان اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خالد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر منصف خان نے نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کے خلاف تھانہ کالوخان کے حدود،شیخ جانہ،اسماعیلہ،مناگئی،ترکئی، کڑہ مار پہاڑی سلسلہ جات و دیگر ملحقہ دیہاتوں کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس ، آر آر ایف،لیڈی کانسٹیبلز اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران ایک اشتہار ،پانچ سہولت کار ،مشتبہ افراد سمیت منشیات اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

جبکہ ان سے ایک عدد کلاشنکوف ،پانچ عددپستول،83گرام ائس،108 گرام ہیروئن برآمد کرلیے گئے، جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے تحت متعدد افراد کی کریمنل ڈیٹا چیک کیا جبکہ 15عدد بلا نمبر پلیٹ و بلا رجسٹرڈ موٹرسائیکل کی ویری فیکیشن کی گئی. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔