صوابی میں طغیانی کے باعث تین افراد جاں بحق ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس

126

پشاور۔ 29 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوابی میں طغیانی کے باعث تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔