پشاور۔ 03 جنوری (اے پی پی):صوابی کے گائوں کڈی کلے کے مقام پر فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولنس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کوباچہ میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیاہے ۔
ریسکیوترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مراد علی کے نام سے ہوئی ہے۔