پشاور۔ 05 جنوری (اے پی پی):صوابی کے گائوں زیدہ کے مقام پر نا معلوم وجوہات کے بنا پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق اطلاع ملنے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولنس نے جائےوقوعہ پر پہنچ کر نعش کو باچہ خان میڈیکل کمپلکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت توحید کے نام سے ہوئی ہے ۔