صوابی پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ملزمان کو گرفتار کرلیا

113
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 15 جنوری (اے پی پی):صوابی پولیس نےمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان صوابی پولیس کےمطابق ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کالوخان منصف خان بمعہ پولیس نفری نے بمقام شہیدہ قدمی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مخبر کی اطلاع پر مشکوک موٹرسائیکل کوروک کر تلاشی لینے پر ملزم فہیم اللہ اور اس کی بیوی دونوں سے مجموعی طور 3849 گرام چرس اور 180 گرام آئس برآمد کرکےدونوں کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان فہیم اللہ اس کا زوجہ مسماة (ع)ساکنان تحصیل ڈگر ضلع بونیر نےمنشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔