صوابی پولیس کی بروقت کارروائی ، زبانی تکرار پر اپنے بھائی کوقتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

201
6 arrested
6 arrested

پشاور۔ 20 نومبر (اے پی پی):صوابی پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئےزبانی تکرارپر اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو آلہ قتل’’ پستول‘‘ سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان صوابی پولیس کے کچکول بانڈہ بام خیل میں دو بھائی کے درمیان زبانی تکرار پر طیش میں آکر عبداللہ نے پستول سےفائرنگ کرتے ہوئےاپنےبھائی عبیدالرحمن کوقتل کردیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ایس ایچ او تھانہ صوابی منصف خان اور چوکی انچارج بام خیل اے ایس آئی جہانگیر خان سمیت پولیس نفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندرملزم عبداللہ کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔

پولیس نےوالد تواب گل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے۔