پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):صوابی پولیس کی منشیات فروش وجرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلعے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلےمیں ڈی ایس پی سرکل صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان معہ پولیس ٹیم نےمنشیات فروشوں و جرائم پیشہ افراد کےخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مذکورہ ملزمان سے 1 کلو 119 گرام آئس،1 عدد کلاشنکوف اور 4عدد پستول سمیت سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔