صوابی پولیس کی کارروائی ، 2 اشتہاری مجرمان سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار

139
راولپنڈی پولیس کی کارروائی ۔چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتار

پشاور۔ 21 مارچ (اے پی پی):صوابی پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 2 اشتہاری مجرمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے سربراہی میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.

سرکل رزڑ کے مختلف علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور غیر مقامی افراد کی نشاندہی کے خاطر ایس ایچ او تھانہ کالوخان سب انسپکٹر منصف خان اور ایس ایچ او تھانہ پرمولی سب انسپکٹر شہزاد خان معہ بھاری نفری پولیس نے علاقہ پرمولی

،کالوخان،نارنجی،شیر درہ،مہر عالی،شیخ جانہ،اسماعیلہ،مناگئی،ترکئی و دیگر پہاڑی سلسلہ جات میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا اور ساتھ ساتھ ناکہ بندی لگا کر متعدد گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 2 اشتہاری مجرمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئیں.