پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):صوابی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش و اشتہاری ملزم فضل اللہ عرف ڈبل مولا کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کے قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ پرمولی انسپکٹر گوہر خان نے مخبر کی اطلاع پر بمعہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار ملزم فضل اللہ عرف ڈبل مولا سکنہ شیوہ محلہ صادق آباد ٹارہ کوگرفتار کرکے دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 210 گرام آئس اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا۔پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔