31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوابی پولیس کی کاروائی ،4 منشیات فروش گرفتار

صوابی پولیس کی کاروائی ،4 منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 31 اگست (اے پی پی):صوابی پولیس نے کاروائی کرتےہوئے2منشیات سمگلر سمیت4منشیات فروش گرفتارکرلیا ۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ گدون منتظر خان اور اسکی ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے

موٹرسائیکل کے ذریعے چرس کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان آصف اقبال اور ندیم ساکنان گندف کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سےدوران تلاشی آصف اقبال سے340گرام آئس اور ندیم سے 470گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ موٹرسائیکل کے خفیہ خانے سے بھی چار پیکٹ چرس 4270گرام برآمد کیا گیا۔

- Advertisement -

ایک دوسری کاروائی میںمنشیات فروش فضل الحق سکنہ گجرات کےقبضہ سے 2110گرام چرس اور 380گرام آئس برآمد کیا گیا ملزم گدون کارخانوں میں مختلف علاقوں میں آِئس و چرس سپلائی کر رہا تھا۔اسی طرح ایک تیسری کاروائی میں پولیس نے آئس فروش شیراز محمود وسکنہ گندف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 210گرام آئس اور 50گرام ہیروئن برآمد کرلی،مذکورہ ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384693

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں