پشاور۔ 09 جولائی (اے پی پی):صوبائِی دارالحکومت پشاور میں شرپسندوں کا گھر پر دستی بم حملہ ہونے کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ واقعے کے حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ عمر گل روڈ شہید آباد میں نامعلوم ملزمان نے کباڑی خزان گل کے گھرپر دستی بم پھینکا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے۔
تفتیش کے دوران پولیس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ شب تھانہ پشتخرہ کی حدود عمر گل روڈ پر نامعلوم افراد نے خزان گل کے گھر کے گیٹ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا، جو گھر کے باہر گلی میں ہی پھٹ گیا، تاہم اس سے کوئی جانی تقصان نہیں ہوا، البتہ دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ پشاور میں شرپسندوں کا گھر پر دستی بم حملہ ہونے کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر رکھی ہے۔