29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اجلاس

صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین و رکن صوبائی اسمبلی خالد خان کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان،کمیٹی کے ممبران و اراکین صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند اور احسان اللہ سمیت چیف انجینئریوسف خان، ڈپٹی سیکرٹری محمد ایاز خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سید سلیمان علی شاہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس میں صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیل سے غور و حوض ہوا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں صاف پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی خاطر سفارشات پیش کی گئیں۔اس موقع پر صوبائی وزیرنے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سرکاری حکام کو سختی سے تاکید کی کہ اس مد میں غفلت اور کوتاہی نہ کی جائے اور جاری منصوبوں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنائیں اسی طرح عوامی مسائل کو حل کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600339

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں