24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیصوبائی ایسوسی ایشنز یوم آزادی کے سلسلہ میں ہاکی ایونٹس منعقد کروائیں،پی...

صوبائی ایسوسی ایشنز یوم آزادی کے سلسلہ میں ہاکی ایونٹس منعقد کروائیں،پی ایچ ایف

- Advertisement -

لاہور۔2 اگست (اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبہ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں ہاکی کے ایونٹس منعقد کروائیں، اس سلسلہ میں صوبائی سپورٹس بورڈ ز سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے ، یوم آزادی کے سلسلہ میںپی ایچ ایف نے پاکستان جونیئر اور پاکستان گرینز کے مابین 13اگست کو ایک نمائشی میچ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو فلڈ لائٹس میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ میڈیا الیون اور پاکستان ویٹرن کے مابین بھی اسی شام نمائشی میچ کھیلا جائے گا ،ان میچز کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب پی ایچ ایف سے تعاون کرے گا ،پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک و ڈویلپمنٹ نوید عالم نے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ 14اگست کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ ایونٹ کا انعقاد کروائیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65602

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں