اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے جمعرات کو اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمہ کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو مہم کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔ وزیر قومی صحت نے پولیو میں اب تک کی کارکردگی کی سراہا اور کہا کہ پولیو کے خاتمہ میں …
صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو مہم کو مزید بہتر بنانا ہو گا، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے جمعرات کو اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمہ کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو مہم کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔ وزیر قومی صحت نے پولیو میں اب تک کی کارکردگی کی سراہا اور کہا کہ پولیو کے خاتمہ میں بہترین نتائج ملک بھر میں قائم کردہ مربوط مانیٹرنگ کے نظام او ر وفاقی اور صوبائی پولیو انتظامیہ کی کوششوں کی ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذریعے کارکردگی کا شفاف انداز میں جائزہ اور مسائل کی نشاندہی انتہائی کارگر حکمت عملی ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے پولیو کے خاتمہ کے حوالہ سے پولیو ورکرز کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ان ورکرز کی کارکردگی پر ہمیں فخر ہے۔








