اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر صوبائی فنانس کمیشن کا فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز فوری طور پرضلعی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تحریک انصاف کی حکومتوں پر تو عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔