صوبائی حکومت خواتین کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی،جان اچکزئی

65
2023کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیاں کر کے 566 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 ہزار کو گرفتارکیا،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس
2023کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیاں کر کے 566 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 ہزار کو گرفتارکیا،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس

کوئٹہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی۔ خواتین کے حقوق کی پامالی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ دسمبر 2021 میں سامنے آنے والا سکینڈل اپنی نوعیت کا پہلا سکینڈل تھا جس میں ملزمان کو سزا سنا دی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی شخص خواتین یا ہماری بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث پایا گیا تو حکومت انہیں قرار واقعی سزا دے گی۔ بلوچستان کی رسم و رواج انسانی حقوق کی پاسداری کرتی ہیں، ہمارے معاشرے میں خواتین کو عزت و احترام دینا باعثِ فخر سمجھا جاتا ہے۔

صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنائے گی تاکہ خواتین بے خوف و خطر معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔