32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی حکومت سانحہ خضدار میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی...

صوبائی حکومت سانحہ خضدار میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائے، رہنما ءمسلم لیگ(ن)

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما ء چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ خضدار میں اسکول کے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، صوبائی حکومت سانحہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائے اورزخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے خضدار کے علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سےاسکول بس پر بم حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں اور سمیت6افراد کی شہادت اور 30سے زائد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بناکر درندگی کی انتہاء کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید اورزخمی ہونے والے بچے پوری قوم کے بچے ہیں شہداء کا خون انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کی بس پردھماکے میں ملوث اصل ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورانہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600204

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں