صوبائی حکومت صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیےتما م وسائل برؤے کار لارہی ہے ۔وزیراعلئ بلوچستان

113
صوبائی حکومت صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیےتما م وسائل برؤے کار لارہی ہے ۔وزیراعلئ بلوچستان

کوئٹہ۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیرا علی ٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیےتما م وسائل برؤے کار لارہی ہے اور متاثرین کو صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ صحبت پور کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل صوبائی وزیر میر محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم کھوسہ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے بریفنگ دی ۔

وزیراعلئ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کے زمینداروں کی بحالی کے لیے16 ارب روپے کی لاگت کے پروگرام کا آغاز کیا ہے جسکے تحت زمینداروں کو شمسی توانائی بیجوں اور کھاد پر سبسڈی دی جائے گی تاکہ انہیں انکے پیروں پر دوبارہ سے کھڑا کیا جا سکے ۔

وزیرا علی ٰنے کہا کہ صوبائی حکومت نے پروگرام کے لیے معاونت پر وفاقی حکومت سے بھی درخواست کی ہے ۔وزیرا علی ٰ نے وزیراعظم سے انکی جانب سے اعلان کردہ 10 ارب روپے کے فوری اجراء کی درخواست بھی کی وزیراعلئ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی پر انکا شکریہ بھی ادا کیا ۔

وزیراعظم نے متاثرہ اضلاع میں پینے کے صاف پانی صحت اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے وزیرا علی ٰ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زراعت کی بحالی کے پروگرام سمیت نقصانات کے ازالے کے لئے وفاقی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔